وہ کیسا سماں کیسی وہ گھڑی ہوگی
جب پہلی نظر اُن کے روضے پہ پڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
کیا سامنے جا کے ہم حال اپنا سنائیں گے
سرکار ﷺ کا در ہوگا اشکوں کی لڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
یہ کوچہء جاناں ہے آہستہ قدم رکھنا
ہر جا پہ ملائک کی بارات کھڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
کچھ ہاتھ نہ آئے گا آقا ﷺ سے جدا رہ کر
سرکار ﷺ کی نسبت سے توقیر بڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
وہ شیشہ دل غم سے میلا نہ کبھی ہو گا
تصویر مدینے کی جس دل میں جڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
ہو جائے جو وابستہ سرکار ﷺ کے قدموں سے
ہر چیز زمانے کی قدموں میں پڑی ہوگی ۔ ۔ ۔
چارہ نہ کوئی کرنا ایک نعت سنا دینا
نا چیز ظہوریؔ کی جب سانس اڑی ہوگی ۔ ۔ ۔💜❤💙
🌿 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد وبارک وسلم 🌿