تکاثرِ زر نے انسان کو اتنا غافل اور اندھا بنا دیا ہے کہ اس کی آنکھ بند ہونے سے پہلے کھل ہی نہیں سکتی. انسان دولت کے حصول کی خواہش میں پاگل سا ہو گیا ہے. دولت زندگی کیلئے ہے لیکن آج کی زندگی صرف دولت کے لیے ہے.
سوچنا چاہئے کہ صرف پیسہ ہی رزق نہیں. ایک قسم کا رزق حاصل کرنے کے لیے دوسری قسم کا رزق ضائع کرنا کم عقلی ہے. دین کو دے کر دولتِ دنیا حاصل کی تو بھی کس کام کی؟ وطن چھوڑ کر پیسہ لیا تو کیا لیا؟ جہنم میں لے جانے والی دولت سے وہ غریبی بہتر ہے جو جنت کی راہ دکھا دے....
(دل دریا سمندر)
واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ 💟💟