فَرق صرف اِتنا تھا
اُس کی ڈولی اُٹھی
میری مَیّت اُٹھی
پھول اُس پر بھی تھے
پھول مجھ پر بھی تھے
محفل وہاں بھی تھی
لوگ یہاں بھی تھے
رونا وہاں بھی تھا
رونا یہاں بھی تھا
سَہیلیاں اُس کی بھی تھیں
دوست میرے بھی تھے
کَلمیں اُس کے بھی پڑے
کَلمیں میرے بھی پڑے
قاضی اُدر بھی تھا
مولوی اِدر بھی تھا
وہ سَج کے گئی
مجھے سجایا گیا
وہ اُٹھ کے گئی
مجھے اُٹھایا گیا
فرق صرف اِتنا تھا
اُسے اَپنایا گیا
اور
مجھے دفنایا گیا